کراچی، سفاک شوہر نے بیوی کو دیگ میں ڈال کر جلاڈالا

کراچی: شہر قائد میں سفاک شوہر کے ہاتھوں اہلیہ کو دیگ میں ڈال کر زندہ جلا کے موت کے گھاٹ اُتارنے کا لرزہ خیز واقعہ رونما ہوا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشن اقبال بلاک 4 میں واقع اسکول کے کچن میں رکھی دیگ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی، خاتون کو دیگ میں ڈال کر پکانے کی کوشش کی گئی تھی۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتولہ کی ایک ٹانگ بھی جسم سے علیحدہ تھی اور خاتون کافی حد تک جل چکی ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کے قتل اور لاش کو جلانے کے واقعے میں مبینہ طور پر اس کا شوہر ملوث ہے جو 3 بچوں کو لے کر فرار ہوگیا، مقتولہ اسکول کی ملازمہ تھی اور اسکول کے سرونٹ کوارٹر میں فیملی کے ہمراہ مقیم تھی، مقتولہ 6 بچوں کی ماں تھی۔
ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ خاتون کو مبینہ طور پراس کے شوہرعاشق نے قتل کرنے کے بعد لاش دیگ میں ڈال کر پکائی تھی، خاتون کی شناخت 35سالہ نرگس کے نام سے ہوئی اور بظاہر خاتون کو دیگ میں ڈال کر زندہ جلایا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔