یاسر حسین کا اپنی سالگرہ پر خود کو تحفہ دینے کا منفرد انداز

کراچی: اداکار یاسر حسین جہاں منفرد اداکاری کے سبب ناظرین میں بے پناہ مقبول ہیں، وہیں وہ باتیں اور عمل بھی منفرد طریقے سے کرتے ہیں۔
گزشتہ روز یاسر حسین نے اپنی سالگرہ منائی اور اس کے ساتھ خود کو ہی شان دار گاڑی کا تحفہ بھی دے ڈالا۔
اداکار یاسر حسین نے اپنی سالگرہ خود کو گاڑی کا تحفہ دے کر منائی اور اپنی تصویر بھی شیئر کی۔
یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر نئی گاڑی اور گلدستے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری طرف سے مجھے سالگرہ مبارک اور یہ رہا میری طرف سے میرا نیا کھلونا۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ ہی کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں ٹھیٹ پنجابی ہوں، جس نے اپنے سارے پیسوں سے گاڑی خرید لی اور اب پٹرول ڈلوانے کے پیسے بھی نہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ ہی یاسر حسین کے لیے مبارک باد کے ڈھیروں پیغامات آنا شروع ہوگئے، شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں ہمایوں سعید، اعجاز اسلم، منشا پاشا اور ایمن خان سمیت بہت سے چاہنے والوں نے یاسر حسین کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔