پاکستان میں گوگل ایپس بند ہونے کا خطرہ کیسے ٹلا؟

اسلام آباد: بالآخر وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی تجویز مانتے ہوئے وزارت خزانہ نے گوگل کو ادائیگی پر رضامندی ظاہر کردی۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے رابطہ کیا اور گوگل کو ادائیگیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر امین الحق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ادائیگیاں شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی اور پاکستان میں پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہوں گی۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کردی ہے کہ ایک ماہ تک پالیسی پر عمل درآمد مؤخر کردیں، ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ میں وزارت آئی ٹی اور وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک کی مشاورت سے لائحہ عمل بنائیں گے۔
امین الحق نے کہا کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی، جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کے لیے مراسلہ لکھا تھا، بروقت فیصلے پر وزیر خزانہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے شکر گزار ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔