ایک ہی نام کے 178 افراد کے اجتماع کا ورلڈ ریکارڈ

ٹوکیو: ایک ہی نام کے 178 افراد کا اجتماع ہوا اور ایک منفرد عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا۔ جاپان میں یکساں طور پر پہلے اور دوسرے نام کے حامل 178 افراد ایک ہی چھت تلے جمع ہوئے اور اس تاریخی واقعے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے تصدیقی سند بھی عطا کردی۔
ٹوکیو کے ایک ہال میں 178 ایسے افراد جمع ہوئے جن میں سے ہر ایک کا نام ہائروکازو تاناکا تھا۔ اس سے قبل 2005 میں ’مارتھا اسٹیوورٹ‘ نامی 164 افراد ایک جگہ جمع ہوئے تھے۔ یہ تقریب امریکی تاجر خاتون مارتھا اسٹیوورٹ نے منعقد کی تھی، لیکن اب جاپانیوں نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
واضح رہے کہ ہائروکازو تاناکا نامی تنظیم نے یہ تقریب منعقد کی تھی۔ تاہم یہ کوششیں 2011 اور 2017 میں بھی کی گئی تھیں جس میں ناکامی ہوئی کیونکہ اس وقت صرف 71 اور 87 افراد ہی شریک ہوسکے اور ورلڈ ریکارڈ نہ توڑا جاسکا۔
تاہم اس بار کچھ سخت قوانین بھی تھے کیونکہ شرط یہ رکھی گئی تھی کہ ہائروکازو تاناکا نام جب چینی میں لکھا جائے تو حروف یا کریکٹر بالکل یکساں ہوں کیونکہ چینی زبان میں ایسا نہیں ہوتا اور مختلف حروف ہوسکتے ہیں۔ اس تنظیم کی بنیاد 53 سالہ شخص نے 1994 میں رکھی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔