پاکستانی بچی نے بھارتی مارشل آرٹسٹ کا عالمی ریکارڈ توڑدیا

کراچی: پاکستان کی 8 سالہ مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ایلبو اسٹرائیک کا ریکارڈ توڑ کر گنیز بک میں اپنا نام درج کروالیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ایلبو اسٹرائیک کرکے اپنے سے تین گنا بڑی بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑا۔
فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں دونوں ہاتھوں کی کُہنی کو ٹارگٹ پر 272 بار مار کر گنیز بک میں اپنا نام درج کروایا۔

فاطمہ نسیم سے قبل یہ اعزاز بھارت کی مارشل آرٹسٹ کرن اونیال کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 258 ایلبو اسٹرائیک کا ریکارڈ قائم کیا تھا، پاکستان کی فاطمہ نسیم بھارت کی کرن اونیال سے لگ بھگ 25 سال چھوٹی ہیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کا کارنامہ ریکارڈ بک کی زینت بناکر انہیں سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔