ون ڈے رینکنگ، بابراعظم نمبر ون بیٹسمین بن گئے

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تسلسل کے ساتھ شان دار کارکردگی پیش کرنے کا صلہ بالآخر مل ہی گیا، وہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹسمین بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 228 رنز بنا کر 858 پوائنٹس کے ساتھ ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی کپتان ایک پوائنٹ کی کمی سے دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ بابر اعظم ون ڈے میں نمبر ون، ٹی ٹوئنٹی میں تیسرے اور ٹیسٹ میں چھٹی پوزیشن پر فائز ہیں۔
اُن کی قیادت میں حال ہی میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو اُس کی سرزمین پر دو ایک سے ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔