دنیا کی سب سے بڑی، بھاری ترین 9 کلو وزنی پیاز

لندن: دُنیا کی سب سے بڑی اور بھاری ترین پیاز اُگالی گئی، برطانیہ میں ایک شخص نے پھولوں کی نمائش میں 8.97 کلو گرام وزنی پیاز نمائش کے لیے پیش کی۔ پروگرام کے منتظمین کا خیال ہے کہ یہ دنیا کی سب سے وزنی پیاز ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کرسکتی ہے۔
ہیروگیٹ آٹم فلاور شو کے مطابق گیرتھ گریفن کی 9 کلو وزنی پیاز 2014 میں اس پروگرام میں ٹونی گلوور کی پیاز (8.47 کلو گرام) سے زیادہ وزن رکھتی ہے۔
یہ پیاز 15 سے 17 ستمبر تک ہونے والی اس نمائش کے غذاؤں کے پویلین میں رکھی گئی، جہاں اس کے ساتھ مزید غیر معمولی سبزیاں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں۔
نمائش میں ہونے والے مقابلے میں پہلا انعام کرس پیرش نے حاصل کیا، جنہوں نے 102 کلو وزنی کدو اگایا تھا۔
نمائش کے منتظمین کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے وزنی پیاز کے متعلق گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے نظرِثانی کی جانی چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔