دُنیا کی سب سے لمبی کھلونا بندوق

الاباما: دُنیا کی سب سے لمبی کھلونا بندوق تیار کرلی گئی ہے۔
امریکا کے ایک شوقین سافٹ ویئر انجینئر نے اپنے بچپن کا شوق منفرد انداز سے پورا کرتے ہوئے 12.5 فٹ لمبی کھلونا بندوق تیار کرکے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔
خبروں کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ویلی کے رہائشی اور یوٹیوبر مائیکل پک نے ’’نرف این اسٹرائک ایلیٹ لانگ شاٹ سی ایس 6‘‘ کہلانے والی کھلونا بندوق کی نقل تیار کرلی ہے۔

12 فٹ 6 اِنچ (12.5 فٹ) لمبائی کے ساتھ، یہ اصل کھلونا بندوق کے مقابلے میں 300 فیصد بڑی ہے۔
اسے سخت پلاسٹک کے مختلف ٹکڑوں کو بڑی مہارت سے آپس میں جوڑ کر تیار کیا گیا ہے جب کہ یہ اصل ’’نرف‘‘ کھلونا بندوق کی طرح فائر بھی کرسکتی ہے جو بالکل بے ضرر ہوتے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے بھی اس بندوق کا معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کردی ہے کہ یہ واقعی دنیا کی سب سے لمبی کھلونا بندوق ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔