سندھ پولیس میں وسیع پیمانے پر تبادلے، خادم رند کراچی پولیس چیف متعین

اسلام آباد: سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے کردیے گئے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ایڈیشنل آئی جی، 8 ڈی آئی جیز، 31 ایس ایس پیز اورایس پیز کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خادم حسین کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سے تبادلہ کرکے ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسد رضا ڈی آئی جی ساؤتھ زون کراچی، عاصم خان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی اور کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر کو ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔
عبدالحمید کھوسو ڈی آئی جی سکھر، جاوید جسکانی ڈی آئی جی لاڑکانہ، طارق رزاق ڈی آئی جی حیدرآباد، پرویز چانڈیو ڈی آئی جی شہید بےنظیر آباد اور تنویر عالم اوڈھو کو ڈی آئی جی میرپورخاص تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ امجد شیخ کی ایس ایس پی حیدرآباد، ابریز علی عباسی ایس پی ٹنڈوالٰہ یار، سلیم شاہ ایس پی ٹنڈو محمد خان، نورالحق رند ایس پی مٹیاری، طارق نواز ایس پی جام شورو، شبیر سیتھر ایس ایس پی دادو، علی بخش ایس ایس پی ٹھٹھہ، شہلا قریشی ایس پی سجاول، قمر جسکانی ایس پی بدین، حیدر رضا ایس ایس پی شہید بے نظیرآباد، طارق الٰہی مستوئی ایس ایس پی ملیر، حسن سردار ایس ایس پی کورنگی، فیصل عبداللہ چاچڑ ایس ایس پی سینٹرل کراچی، عرفان علی بہادر ایس ایس پی ایسٹ کراچی، عمران قریشی ایس ایس پی ضلع جنوبی کراچی، محمد عارف اسلم ایس ایس پی کیماڑی اور ظہور علی ایس ایس پی ویسٹ کراچی تعینات کیے گئے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔