میٹا نے 11 ہزار ملازمین کو کیوں نکالا؟

کیلیفورنیا: دُنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے 11 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
فیس بک کے بانی اور کمپنی کے سی ای او مارک زکر برگ نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کووڈ وبا کے دوران ہونے والی کمپنی کی نمو کے حوالے سے خوش فہمی میں مبتلا تھے۔
زکر برگ کا کہنا تھا کہ کورونا کے آغاز میں دنیا نے فوری طور پر ای کامرس کی جانب رخ کیا، جس سے آمدن میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔ کئی افراد نے پیش گوئی کی کہ آمدن میں یہ اضافہ مستقل ہوگا اور وبا کے بعد یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے بھی یہی پیش گوئی کی، لہٰذا سرمایہ کاری میں اضافے کا فیصلہ کیا۔ بدقسمتی سے، اس نے ویسے کام نہیں کیا جیسے کہ توقع کی گئی تھی۔
زکر برگ کا کہنا تھا کہ اخراجات اور ملازمین کو کم کرتے ہوئے کمپنی کو مزید منظم بنایا جائے گا اور زیادہ تر وسائل کو محدود تعداد کی اعلیٰ ترجیحاتی جگہوں پر منتقل کیا جائے گا، جس میں اشتہار، مصنوعی ذہانت اور میٹاورس شامل ہیں۔
میٹا کے مطابق ستمبر میں قریباً 87 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے اور آج کے اعلان کے بعد 2004 میں کمپنی کی بنیاد پڑنے کے بعد سے پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر ملازمتیں ختم کی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔