مداحوں کی بدتمیزی پر ہانیہ عامر کا شدید ردعمل

گوجرانوالا: ٹی وی اور فلموں کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ مداحوں کی بدتمیزی، اداکارہ نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
اداکارہ کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداحوں نے ہانیہ کے ساتھ کیا سلوک کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ کچھ دن قبل ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے ہانیہ عامر نے گوجرانوالا گئی تھیں، جہاں ایونٹ کے اختتام پر مداحوں نے اُنہیں گھیر لیا۔

رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے مقام پر پہلے ہی سے ہانیہ عامر کے مداحوں کا ہجوم تھا جو اپنی پسندیدہ اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کا انتظار کررہے تھے، تاہم جیسے ہی اداکارہ ایونٹ کے اختتام کے بعد باہر آئیں تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا، اس دوران اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
ہجوم کی جانب سے آوازیں کسنے اور دھکے لگنے پر ہانیہ عامر بھڑک اُٹھیں اور اظہارِ برہمی کرتی ہوئی گاڑی میں بیٹھ گئیں، جس کے بعد اداکارہ فوری طور پر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔