کورونا وبا جلد ختم ہوتی نظر نہیں آرہی، ڈبلیو ایچ او

جنیوا: عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کا بحران بدترین صورت حال اختیار کرسکتا ہے، وبا جلد ختم ہوتی نظر نہیں آرہی۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کئی ممالک کورونا وائرس کے حوالے سے غلط سمت میں جارہے ہیں، یہی صورت حال رہی تو کورونا سے پاک ماحول جلد میسر نہیں آسکتا۔
ادھر اقوام متحدہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں بھوک میں اضافہ ہورہا ہے، دنیا میں ہر 9 میں سے ایک فرد بھوک کا شکار ہے، معیشت میں سست روی اور ماحولیاتی بحران زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بھوک کی جانب دھکیل رہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔