انسداد کورونا کے لیے بہترین سہولتیں فراہم کیں، چیئرمین این ڈی ایم اے

کوئٹہ: این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور طبی عملہ کورونا وبا کے خلاف ہمارے صف اول کے سپاہی ہیں۔ ہسپتالوں میں حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں، امید ہے عوام عیدالاضحیٰ پر کورونا سے پچاؤ کے لیے ایس او پیز پرعمل درآمد کریں گے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلوچستان کے ہسپتالوں میں اضافی بستر اور مزید سہولتیں فراہم کررہے ہیں، انسداد کورونا کے لیے کم وقت میں بہترین سہولتیں فراہم کیں، ہسپتالوں کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔