پاکستان کا اعزاز، وباؤں سے نمٹنے کیلیے قابل تقلید قرار

جنیوا: عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان کو ایسے سات ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جنہیں مستقبل کی عالمی وباؤں سے مقابلے کے لیے قابلِ تقلید مثال قرار دیا گیا ہے۔
عالمی اقتصادی فورم کو دی گئی ایک بریفنگ میں عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈاہنم نے 7 ایسے ممالک کو قابل تقلید مثال کے طور پر پیش کیا جن سے پوری دنیا عالمی وباؤں سے مقابلہ کرنا سیکھ سکتی ہے۔ ان ممالک میں پاکستان، اٹلی، تھائی لینڈ، منگولیا، موریشس اور یوروگوئے شامل ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے پولیو وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے انفرااسٹرکچر کو کوروبا وبا کی روک تھام کے لیے استعمال کیا ہے۔ انہوں ںے دنیا بھر کے ممالک کو اپنے نظامِ صحت پر سرمایہ کاری کرنے کے لیے زور دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے خلاف موثر حکمت عملی اختیار کی گئی اور پڑوسی ممالک کے مقابلے میں اس پر تیزی سے قابو پایا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔