واٹس ایپ کا نیا متعارف کردہ فیچر کون سا ہے؟

کیلے فورنیا: صارفین کے لیے خوش خبری، واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا کال لنک فیچر متعارف کروادیا۔
پچھلے چند ماہ سے واٹس ایپ صارفین کے تجربے کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز پر کام کررہا ہے۔ ان فیچرز میں میں خود کو اسٹِکر بنانے کی صلاحیت، چیٹ گروپس میں 1024 افراد کی شمولیت، گروپ میں پولز کی تشکیل سمیت کئی فیچرز شامل ہیں۔
متعارف کروائے جانے والے کال لنک فیچر کے متعلق پچھلے مہینے میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اعلان کیا تھا جس کی مدد سے وائس اور ویڈیو کال لنکس کو شیئر کیا جاسکے گا۔ ان کالز میں ایک وقت میں 32 افراد شرکت کرسکیں گے جب کہ کال لنک 90 روز تک فعال رہے گا۔
صارفین کال لنک بنانا چاہتے ہیں تو کال ٹیب میں جائیں اور کال لاگ کے اوپر دیکھیں ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ’کری ایٹ کال لنک‘ کو دبانے کے بعد ایک نیا پیج کھلے گا جس پر وائس یا ویڈیو کال کے آپشن ہوں گے۔ آپشن کے انتخاب کے بعد آپ دعوت کا لنک نقل کر کے اپنے واٹس ایپ روابط کو بھیج سکتے ہیں۔
خیال رہے جن سے آپ ان لنکس کے ذریعے کال پر بات کرنا چاہتے ہوں ان کا واٹس ایپ صارف ہونا ضروری ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔