پاکستان کیلیے بڑی خبر،فیٹف کی گرے لسٹ سے نکال دیا

اسلام آباد: پاکستان اور اُس کے عوام کے لیے بڑی خبر، ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس)  نے وطن عزیز کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔ پچھلی حکومتوں نے بھی کوششیں جاری رکھیں، تاہم موجودہ اتحادی حکومت اس مقصد میں کامیابی دلانے میں سرخرو رہی۔

ایف اے ٹی ایف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے کا  جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کی۔ اجلاس کے بعد باقاعدہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا۔

فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہوجائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی مانیٹرنگ میں رہے گا، پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ قانون پرمزید عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خلیج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔

تنظیم کی بنیادی ذمے داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

عالمی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے اسے عالمی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کی سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔