اداکارہ ثناء نے اپنی طلاق کی وجہ کیا بتائی؟

کراچی: فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ ثناء کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ وہ مضبوط نہیں ہیں۔
گزشتہ دنوں ثناء اور فخر جعفری کی 14 سال پر محیط شادی اختتام کو پہنچی، اداکارہ ثنا نے طلاق کے بعد پہلی بار بطور مہمان کسی پروگرام میں شرکت کی، جہاں میزبان متھیرا نے ان کی نجی زندگی کے بارے میں بھی سوالات کیے۔
میزبان متھیرا نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ اس سال بہت بری خبریں سننے کو مل رہی ہیں، بڑی بڑی سلیبریٹیز کی طلاق کی خبریں آ رہی ہیں جو چونکا دینے والی ہیں۔
آپ بھی بس سوشل میڈیا پر آئیں اور طلاق کا اعلان کردیا، میں اس لیے یہ سوال کر رہی ہوں کہ کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ آپ ایک مضبوط خاتون ہیں۔


ثناء نے اس کے جواب میں کہا کہ نہیں میں مضبوط نہیں ہوں، میں نے طلاق کے تجربے کے دوران سیکھا ہے کہ میں ’اسٹیل مین‘ نہیں ہوں۔ ثناء نے مزید کہا کہ میں اس موضوع پر کیا بولوں، مگر میں نے اپنی باقی زندگی کو بہترین دور بنانے کا انتخاب کیا ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے خیال میں اب لوگوں میں اتنی ہمت آگئی ہے کہ وہ اپنی خوشی کے لیے قدم اٹھاتے ہیں، جس کے ساتھ وہ محفوظ یا اچھا محسوس نہیں کرتے اسے چھوڑ دیتے ہیں اور یہ ایک اچھی روایت ہے۔
خیال رہے کہ اب سے کچھ دن قبل اداکارہ ثناء اور ان کے سابق شوہر فخر نے انسٹاگرام پر مداحوں کو مختصر نوٹ میں اپنی طلاق سے متعلق خبر سے آگاہ کیا تھا۔
یہ پاکستان شوبز کی تیسری ایسی جوڑی ہے جس کی حال ہی میں طلاق کی خبر سامنے آئی ہے جب کہ عمران عباس، فیروز خان بھی اپنی شریک حیات سے راہیں جُدا کرچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔