دعا بھٹو کی بیٹے کی حوالگی کے لیے درخواست دائر

کراچی: پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سے خلع کے دعوے کے بعد بیٹے کی حوالگی کے لیے بھی درخواست دائر کردی۔
دعا بھٹو کی جانب سے ملیر کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں بیٹے کی حوالگی کے ساتھ بیٹے کی سربراہ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ بیٹے کامل حلیم کی کسٹڈی مستقل طور پر میرے حوالے کی جائے، بیٹے کی رہائش کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ ادا کیے جائیں اور کمسن بیٹے کامل حلیم کی سربراہ مقرر کیا جائے۔
دعا بھٹو نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا کہ بیٹے کامل کو پاکستان اور ملک سے باہر کہیں بھی لے جانے کی اجازت مجھے دی جائے۔
عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ حلیم عادل شیخ سے میرا اصل شناختی کارڈ، بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ اور ب فارم بھی واپس دلوایا جائے۔
خیال رہے کہ دعا بھٹو نے گزشتہ روز ملیر کورٹ میں حلیم عادل سے خلع کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔