وسیم اکرم نے اہلیان کراچی سے معافی کیوں مانگی؟

مظفرآباد: سوئنگ کے سلطان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے دریائے نیلم پر موجود گندگی کے ڈھیر کو دیکھ کر اہلیان کراچی سے معذرت کی ہے۔
سابق اسٹار کھلاڑی اِن دنوں کشمیر پریمیئر لیگ کے سلسلے میں مظفرآباد میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دریائے نیلم پر موجود ہیں۔
انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں سوئٹزرلینڈ یا یورپ میں نہیں بلکہ اپنے خوبصورت پاکستان میں ہوں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ اس وقت کراچی والوں سے میری معافی مانگنا بنتی ہے کیونکہ میں سمجھتا تھا ہم کراچی والے صفائی کا خیال نہیں رکھتے لیکن مجھ سے غلطی ہوگئی کیونکہ ہم سب بہت گندے ہیں۔


انہوں نے کیمرا گھماتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے اپنے پیچھے کا منظر دکھایا اور بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خوبصورت دریا پر گندگی کے ڈھیر۔
خیال رہے کہ وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ شنیرا اکرم کراچی میں سکونت پذیر ہیں اور یہ دونوں اکثر و بیشتر شہر قائد کے ساحل پر موجود گندگی کی نشان دہی کرتے ہوئے لوگوں کو صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔