وائس آف سندھ کی خصوصی نشریات امان رمضان کا آغاز

کراچی: ادارہ وائس آف سندھ ملک و قوم کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنی خبروں، مضامین اور پروگراموں کے ذریعے کوشاں رہتا ہے۔
ماہ رمضان المبارک ہم پر وارد ہوچکا ہے، اس نیکیوں کے موسم بہار میں ہر اچھے کام کا اجر کئی گنا بڑھ جاتا ہے، ہر عبادت پر ڈھیروں ثواب ملتا ہے، رمضان المبارک اس مناسبت سے وائس آف سندھ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون کی سربراہی میں خصوصی رمضان نشریات کا اہتمام کیا ہے، جس میں معروف اینکرز احسن لاکھانی اور نازیہ ملک مختلف دینی شخصیات کے ساتھ اہم دینی موضوعات پر پروگرام کرتے دکھائی دیں گے۔
عوام کی جانب سے وائس آف سندھ کی اس کوشش کو سراہا اور پسند کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔