نارتھ ناظم آباد سے کم عمر بہن بھائی مبینہ طور پر لاپتا

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے دو کم عمر بہن بھائی مبینہ طور پر لاپتا ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بچوں کے مبینہ طور پر لاپتا ہونے کی اطلاع دی گئی ہے اور بچوں کے ماموں راشد نے بتایا کہ ایان اور انابیہ رات 11 بجے گھر سے نکلے تھے، ایان کی عمر 12 اور انابیہ 11 برس کی ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے، بچوں کی کسٹڈی کے لیے والدین میں تنازع چل رہا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور اس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب بچوں کی والدہ شمائلہ ناز کی فیس بک پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
پوسٹ میں خاتون کا دعویٰ ہے کہ بچے رات کو برگر لینے گئے تھے جو واپس نہیں لوٹے، ہرجگہ تلاش کیا بچوں کا کچھ معلوم نہیں ہوا، پولیس کو بھی کوئی معلومات نہیں ملی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔