آصفہ بھٹو پہلی خاتون اول جو صدر کی بیٹی ہیں، پی پی ترجمان

اسلام آباد: پی پی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے آصفہ بھٹو کے خاتون اول بننے کی تصدیق کردی۔
فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ آصفہ بھٹو کے خاتون اول سے متعلق صدر مملکت آصف زرداری باضابطہ اعلان کریں گے اور آصفہ بھٹو پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں۔
دھیان رہے کہ سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی اور بختاور بھٹو کے بیانات نے عوام کو تجسس میں ڈال دیا تھا۔
پارٹی اکاؤنٹ سے صدر آصف زرداری اور آصفہ بھٹو کی ساتھ تصویر شیئر کی گئی اور لکھا خاتون اول صدر کے ساتھ۔۔
بعدازاں بختاور بھٹو نے بھی وہی تصویر شیئر کی اور لکھا، صدر آصف زرداری کے ساتھ عدالتی سماعتوں سے لے کر جیل سے رہائی کی لڑائی تک، اب پاکستان کی خاتون اول کی حیثیت سے ان کے شانہ بشانہ، آصفہ بھٹو زرداری۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔