عمر ایوب نے کراچی میں بجلی سب سے سستی قرار دے دی

اسلام آباد: وزیر توانائی نے کراچی کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی بجلی ملک میں سب سے سستی قرار دے دی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا، اس دوران وقفہ سوالات میں شاہدہ رحمانی کے کے الیکٹرک سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ کے الیکٹرک کو 500 کے وی گرڈ بنانے کا کہا ہے، ہم ساڑھے 8 سو میگاواٹ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے دے رہے ہیں، کے الیکٹرک نے بروقت آئل نہ منگوایا ہم نے انہیں سہولتیں فراہم کیں۔
عمر ایوب نے کراچی کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی بجلی ملک میں سب سے سستی قراردیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کا ٹیرف پاکستان کے نیشنل ٹیرف سے ساڑھے تین روپے کم ہے، اس ٹیرف کو ہم نے ریشنلائز کرنا ہے جب کہ کے الیکٹرک میں سندھ کے ممبر نے سفارش کرکے کے الیکٹرک کے جرمانے کم کرائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کراچی الیکٹرک پر نیپرا نے بتایا کہ انہوں نے گرڈ سسٹم پر انویسٹمنٹ نہیں کی، گزشتہ اتنے ادوار میں سسٹم پر کسی نے کام نہیں کیا، ہماری توجہ دیہی علاقوں اور شہروں میں ٹرانسفارمر مہیا کرنا ہے، کے الیکٹرک کا ایل این جی پلانٹ اگلے سال آئے گا جس سے بہتری آئے گی جب کہ این ٹی ڈی سی کے لوگوں کو مبارک باد کہ کل 23 ہزار 300 میگاواٹ ٹرانسمیشن لائن میں گئی جو تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
بعد ازاں اسپیکر اسد قیصر نے وزیر توانائی کو پورے پاکستان میں سسٹم کی بہتری کی فزیبلٹی بنانے کی ہدایت کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔