چاہے حکومت چلی جائے، اپوزیشن کو نیب قوانین پر این آر او نہیں دے سکتے، شبلی

اسلام آباد: شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو نیب قوانین پر این آر او نہیں دے سکتے، چاہے حکومت چلی جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہماری کارکردگی کے سب سے بہترین جج پاکستان کے عوام ہیں، تحریک انصاف حکومت کا فوکس عوام کے حقیقی مسائل پر ہے، پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان میں صرف دیانت داری اور ایمان داری کی سیاست ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے جب کہ میرٹ کی حکمرانی تحریک انصاف کی حکومت کا طرۂ امتیاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا اورعوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں، سیاسی یتیم پاکستان کی سیاست سے آؤٹ ہوچکے ہیں۔ اپوزیشن کو نیب قوانین پر این آراو نہیں دے سکتے چاہے حکومت چلی جائے اور تحریک انصاف حکومت نے معیشت کو گرداب سے نکالنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔