خیبرپختونخوا: پولیو مہم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید

پشاور/ ڈیرہ اسماعیل خان: پولیو مہم کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں انتہائی افسوس ناک واقعات پیش آئے ہیں، جن کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کانسٹیبل دلاور خان پولیو ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ تحصیل کلاچی کے علاقے اٹل شریف کے قریب نامعلوم ملزمان نے اس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے دلاور خان موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔
دوسری جانب گزشتہ روز پشاور میں بھی تھانہ داودزئی کے علاقے میں فرنٹیئر ریرزو پولیس کے اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔
پولیس اہلکار پولیو ڈیوٹی کرکے واپس گھر جارہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے اسے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔