کنزیٰ ہاشمی کس کرکٹر کو اچھی لگتی ہیں؟

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے قومی کرکٹر شاداب خان کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ شاید میں اْنہیں اچھی لگتی ہوں۔
گزشتہ دنوں کنزیٰ ہاشمی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں میزبان نے اُن سے کہا کہ آپ کو انسٹاگرام پر قومی کرکٹر شاداب خان نے فالو کیا ہوا ہے، جس پر اداکارہ نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا سچ میں اْنہوں نے مجھے فالو کیا ہوا ہے؟ میزبان نے کہا کہ جی ہاں! آپ کو معلوم ہی نہیں کہ شاداب خان آ پ کو فالو کرتے ہیں۔


کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ مجھے سچ میں معلوم نہیں کیونکہ میں نے اْن کو فالو نہیں کیا ہوا، اگر میں نے بھی شاداب خان کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہوتا تو مجھے اس بات کا علم ہوتا۔ کنزیٰ نے مزید کہا کہ شاید! میں شاداب خان کو اچھی لگتی ہوں یا پھر اْنہیں میرا کام پسند ہے، اسی وجہ سے اْنہوں نے مجھے انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔