ٹی وی اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹی وی کے مقبول اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے۔
اسد صدیقی نے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی، انہوں نے اسٹوری پوسٹ کی جس میں لکھا کہ گزشتہ رات میں نے اپنا سایہ، اپنی طاقت اور اپنا سب کچھ کھودیا۔
اسد صدیقی نے مزید لکھا کہ میں نے اپنے گھر کے سب سے اہم شخص، گھر کے ستون ابو کو کھو دیا ہے۔
اسد نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ ان کے والد کی عمر 85 سال تھی اور ساتھ ہی اداکار نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے اپنے اہل خانہ اور مرحوم والد کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔
اسد صدیقی کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس پر مداح ان سے اظہارِ تعزیت کررہے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔