انتخابات کے روز ملک میں کہیں بھی انٹرنیٹ بند نہیں ہوگا، پی ٹی اے

اسلام آباد: پی ٹی اے نے کہا ہے کہ 8 فروری کو انتخابات کے روز ملک میں کہیں بھی انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان الیکشن کے روز انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی، پولنگ ڈے پر صارفین کو انٹرنیٹ کی مکمل سہولت میسر ہوگی، حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کسی قسم کی ہدایات نہیں ملی ہیں۔
دھیان رہے کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بہت زیادہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ 8 فروری کو الیکشن کے روز انٹرنیٹ بند رہے گا، جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے بھی احکامات جاری کیے تھے کہ الیکشن کے روز ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بلاتعطل فراہم کی جائے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل احمد عباسی نے ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہوگا، لگتا ہے الیکشن کے بعد ٹھیک ہوجائے گا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔