مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

شکرگڑھ: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز چوہدری کی گاڑی خوف ناک حادثے کا شکار ہوگئی، دانیال عزیز کو نارووال ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دانیال عزیز کی گاڑی کو شکر گڑھ میں بھجنہ اسٹاپ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی مزدا گاڑی نے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں اُن کی کار مکمل تباہ ہوگئی۔حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دانیال عزیز شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے نارووال ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی وجہ بننے والی مزدا کا ٹائر پھٹ گیا تھا جس کے باعث وہ قلابازیاں کھاتی ہوئی دانیال عزیز کی گاڑی سے جاٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والا شخص بھی مزدا گاڑی کا ڈرائیور تھا۔
اس واقعے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ن لیگی رہنما دانیال عزیز کے شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اُن کی اہلیہ سے فون پر رابطہ کر کے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔