ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، پاکستان کی 3 خواتین کرکٹرز کورونا میں مبتلا

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان نومبر میں سیریز شیڈول ہے، پاکستان ٹیم کا اعلان ہوچکا ہے، اس حوالے سے تازہ اطلاعات کے مطابق قومی اسکواڈ میں شامل تین کھلاڑی کورونا کی زد میں آگئی ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں کو 10 روز کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے، تاہم کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسکواڈ کی باقی کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز 8 نومبر سے شروع ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔