قابل ٹیکس آمدن پر انکم ٹیکس نہ دینے والے اب گرفتارہوں گے

اسلام آباد: انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں کی گئی ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قابل ٹیکس آمدن چھپانے والوں کو گرفتار کیا جاسکے گا اور ٹیکس چوری کا تعین تھرڈ پارٹی طریقہ کارکے تحت کیاجائےگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے بزنس بینک اکاؤنٹ کی فراہمی لازم ہوگئی، بزنس بینک اکاؤنٹس فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور بزنس بینک اکاؤنٹ ڈکلیئر کرنے کی ذمہ داری ٹیکس دہندہ کی ہوگی جس ملک سے سامان درآمد ہو گا وہاں کا ماسٹر بل فراہم کرنا ہوگا،کارگو سے سامان کی وصولی کیلئے کلئیرنگ ایجنٹ لائسنس بھی لازمی ہوگا

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔