ریلیشن شپ کی کوئی گارنٹی نہیں، شادی کا اعلان فخر سے کروں گا، آغا علی

کراچی: ٹی وی کے مقبول اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی شادی کریں گے تو اس کا اعلان فخر سے کریں گے۔
اداکار آغا علی نے اپنی شادی سے متعلق لب کشائی کی ہے۔
آغا علی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے انڈسٹری اور ذاتی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
آغا علی نے کہا کہ میں کسی کے ساتھ اپنے تعلق کو منظرعام پر لانے کے حق میں نہیں ہوں، کیونکہ اس تعلق میں آپ اکیلے نہیں ہوتے، دوسرا شخص بھی شامل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا میرا نہیں خیال کہ شادی سے پہلے ایسی باتیں ظاہر کرنی چاہئیں، جب بھی میری شادی ہوگی میں اس کا فخر سے اعلان ضرور کروں گا۔
آغا علی نے مزید کہا کہ ریلیشن شپ کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی، نہیں معلوم مستقبل میں یہ تعلق چل سکے یا نہیں، جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے لوگوں کی مایوسی بڑھتی جارہی ہے، دنیا میں بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے اب لوگوں کو ایک ذریعہ مل گیا ہے، سوشل میڈیا پر بیٹھ کر بکواس کریں گے تو پیسے مل جائیں گے اور یہ سوچ اب چلتی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف کی شادی 2020 میں ہوئی تھی جو صرف 4 سال چل سکی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔