دنیا کی سب سے بڑی وِگ

ایڈیلیڈ: آسٹریلوی شہری نے 8 فِٹ اور 6 انچز بڑی وِگ بناکر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ڈینی رینلڈز اوور سائز مصنوعی بالوں کا گچھا بناکر دنیا کی سب سے بڑی وگ کا ریکارڈ توڑا۔
ڈینی رینلڈز نے ان مصنوعی بالوں کا رنگ اور ان کی ساخت اپنے بالوں جیسی رکھی۔ ساتھ ہی اس کا ایک ذیلی سانچہ بھی بنایا، جس سے بالوں کے گچھے کو سہارا دیا گیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ ذیلی سانچہ بائیک ہیلمٹ، پی وی سی پائپ، پُول نوڈلز، کیبل ٹائز اور ایلومینیم سلاخوں کی مدد سے بنایا گیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ اداکارہ ڈریو بیری مور کے پاس تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔