ایک ہی چھت تلے مقیم دنیا کا سب سے بڑا خاندان

میزورام: ایک ایسا گھر بھی بھارت میں موجود ہے، جس کی چھت تلے ایک ہی خاندان کے 199 افراد مقیم ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست میزورام کے گاؤں بکتونگ میں دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا گھر ہے، جس کے 199 افراد ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہیں۔
زیونا اس فیملی کے سرپرست تھے، جن کی 38 بیویاں، 89 بچے ہیں۔ زیونا کا انتقال 2021 میں 76 سال کی عمر میں ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی وجہ سے پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں سے ہوا۔
تاہم ان کا خاندان بکتونگ کی پہاڑیوں میں تعمیر کیے گئے کمپلیکس زیونا میں ایک ہی چھت کے نیچے رہ رہا ہے۔ زیونا کے کچھ بچے شادی شدہ ہیں اور کچھ کے پاس ایک سے زیادہ بیویاں ہیں۔ خاندان کے ارکان کی تعداد اب 199 ہے۔
تمام افراد اپنے گھر کے عظیم ہال میں دن میں دو بار کھانا کھانے کے لیے جمع ہوتے ہیں، جو کھانے کے کمرے سے زیادہ کینٹین لگتی ہے۔ خاندان کے اراکین روزانہ کام کاج سے لے کر خوراک اور مالیات تک سب کچھ آپس میں بانٹتے ہیں۔ زیونا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ زیونا کی میراث کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔