ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی، سلیکشن کمیٹی کی چھٹی

لاہور: ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کی بھی چھٹی کردی گئی۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ پہلے منظور کیا جاچکا ہے۔
سلیکشن کمیٹی میں عبوری چیف سلیکٹر توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل تھے، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔
نئے چیف سلیکٹر کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹرز سے رابطے بڑھانا شروع کردیے ہیں۔
دوسری جانب دورۂ آسٹریلیا کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی ہی اسکواڈ منتخب کرے گی۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران پی سی بی نے ناقص کارکردگی پر انضمام الحق کا استعفی منظور کیا تھا۔
قبل ازیں میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنی مورکل نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) سے راہیں جدا کرلی تھیں جب کہ فاسٹ بولر کا بورڈ کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے میں ایک ماہ باقی تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔