ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ وسطی اور زیریں اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں پیر کو شام کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔