مکہ کے پہاڑ پر موجود عجیب الخلقت جانور کی ویڈیو وائرل

مکۃ المکرمہ: مکہ کے پہاڑوں سے عجیب الخلقت جانور دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین میں تذبذب کی لہر پائی جاتی ہے۔
العربیہ اردو کی ایک رپورٹ میں سعودی عرب کے شہر مکہ کے پہاڑ جبل خندمہ سے نکلے عجیب الخلقت جانور کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں اس جانور کو پہاڑ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد سے ہی وائرل ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بغیر دُم کے حامل جانور کو عجیب الخلقت قرار دیا۔
بعدازاں سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ویڈٰیو میں موجود جانور راک ہائراکس ہے، جو پہاڑی ماحول میں رہنے والا ایک جنگلی ممالیہ ہے، یہ اونچے، ہموار چٹانی علاقوں میں رہتا ہے اور شکاریوں سے خود کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق راک ہائراکس خرگوش سے مشابہہ پہاڑی ممالیہ ہے، جس کے کان چھوٹے، جسم پر گہری بھوری کھال اور دُم نہیں ہوتی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔