امریکی ڈالر پھر سستا ہوگیا

کراچی: پاکستانی روپیہ پھر تگڑا ہونے لگا، انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر نیچے آگیا اور آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 37 پیسے کم ہوا ہے۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 4 پیسے ہے۔ گذشتہ روز ڈالر 277 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کا ہوگیا ہے۔
دھیان رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائے معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں ایک روز قبل کمی دیکھی گئی تھی اور انٹربینک میں ڈالر 10 روپے 55 پیسے سستا ہوا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔