وکلاء کی بھاری فیس سے چھٹکارا، روبوٹ مقدمہ لڑنے کو تیار
واشنگٹن: وکیل کی بھاری فیس سے چھٹکارا ہوا ممکن، روبوٹ وکیل متعارف، پہلی بار روبوٹ وکیل عدالت میں اپنے موکل کا دفاع کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ روبوٹ وکیل آئندہ ماہ عدالت میں ٹریفک کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں ملوث شخص کا دفاع کرے گا۔
روبوٹ وکیل کی تیاری میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشیل انٹلی جنس) کا استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے، روبوٹ وکیل کو اسمارٹ فون کے ذریعے چلایا جائے گا۔ روبوٹ وکیل عدالت کی کارروائی سن کر ہیڈ فونز کے ذرئعے اپنے موکل کو بتائے گا کہ اسے اپنے حق میں کیا دلائل دینے ہیں۔
کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ اگر روبوٹ وکیل عدالت میں کیس ہار گیا تو ہرجانے کی رقم اور عدالتی اخراجات کمپنی ادا کرے گی۔