سینئر اداکار ماجد جہانگیر انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر طویل علالت کے بعد لاہور میں چل بسے۔
نجی ٹی وی کے مطابق معروف اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے، ان کو فالج کے ساتھ سانس کا مرض پہلے ہی لاحق تھا جو شدت اختیار کر گیا اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
کامیڈی سیریز ’’ففٹی ففٹی‘‘ میں اپنے کام سے شہرت پانے والے ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گرگئے تھے جس کے باعث ان کے مہرے کی ہڈی فریکچر ہوگئی تھی، وہ لاہور میں نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے۔

مرحوم کی تدفین کے لیے بیٹا فہد ماجد کراچی سے لاہور آئے گا اور میت کراچی لے کر جائے گا۔ ان کے بیٹے فہد نے بتایا کہ ان کی نماز جنازہ اور تدفین آج کراچی میں کی جائے گی۔
اداکار ماجد جہانگیر کو ’’ففٹی ففٹی‘‘ کامیڈی سیریز میں ان کی یادگار کارکردگی پر صدر پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک کے لیے 22 سال کام کیا اور 4 فلموں میں اداکاری بھی کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔