پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: پاکستان میں یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔
آئل انڈسٹری ذرائع کے تخمینے کے مطابق یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 5 روپے کمی کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈالر کی بڑھتی قدر کے سبب قیمتوں کو موجودہ سطح پر رکھنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔