پی ٹی آئی رہنما فاروق اعظم کا پارٹی اور سیاست کو خیرباد

بہاولپور: پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے فاروق اعظم نے اپنے بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ میری عمر 80 سال ہے اور اب سمجھ نہیں آتا کہ کیا کروں، اس لیے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں۔
فاروق اعظم ملک 2018 کے انتخابات میں این اے 170 بہاولپور 1 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ 9 مئی کے سانحے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں بڑی ندامت کے ساتھ پارٹی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔