دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے بھارتی فلم RRR کو پچھاڑ دیا

لندن: پچھلے دنوں ریلیز ہونے والی پاکستان کی سپرہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے بھارتی فلم آر آر آر کو پچھاڑ کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
مولا جٹ اب تک دنیا بھر سے مجموعی طور پر 133 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پاکستان میں یہ فلم 40 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔
برطانیہ میں باکس آفس پر صرف ایک دن میں ایک کروڑ روپے سے زائد کما کر ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے رواں برس کو ریلیز ہونے والی بھارت کی کامیاب ترین فلم آر آر آر کو عالمی کمائی میں مات دے دی ہے۔
آر آر آر کی مجموعی عالمی آمدن 25 کروڑ 12 لاکھ ہے، جس کے مقابلے میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 17 دن میں 25 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کما کر اسے مات دے دی ہے، دلچسپ بات کہ پاکستانی فلم کی نمائش اب بھی جاری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔