جان نکال لیتے پروا نہ تھی، میری عزت پر ہاتھ ڈالا، اعظم سواتی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ میری عزت پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ تم سرٹیفائیڈ مجرم اور جھوٹے ہو، جو تم بو رہے ہو وہی کاٹوگے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ میرے گھر سے تلاشی کے دوران قیمتی چیزیں لے گئے، میری جان نکال لیتے اس کی کوئی پروا نہیں تھی انہوں نے میری عزت پر ہاتھ ڈالا ہے، یہ سیاست نہیں، میرے اور خاندان کی عزت پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر بین الاقوامی فورم پر جاؤں گا کہ ایک سینیٹر کی عزت محفوظ نہیں، یہ قانون سیکٹر کمانڈر فیصل کے لیے نہیں ہے، ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز کو بلائیں، وہ بتا دے گا کہ کون کون اس جرم میں شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بے لباس کیا گیا تو کون کون مجھ پر ہنس رہا تھا، انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چیخوں کی ویڈیو بناتے رہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔