ٹائی ٹینک سے کئی گنا بڑا دُنیا کا عظیم ترین بحری جہاز تیار

ہیلسنکی، فن لینڈ: دنیا کا سب سے بڑا مسافربردار بحری جہاز تیار ہوگیا، جو 5610 مسافروں کو طویل سفر پر لے جاسکتا ہے۔ یہ جہاز ٹائی ٹینک سے بھی 5 گنا وسیع اور دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ بھی ہے۔
اسے آئیکون آف دی سیس کا نام دیا گیا ہے، جسے کھلے سمندروں میں آزمایا جارہا ہے۔ اس کے بعد اکتوبر میں اسے کمپنی کے حوالے کیا جائے گا۔ جانچ کے تمام مراحل سے گزرنے کے بعد توقع ہے کہ جنوری 2024 میں اس میں عام مسافر سوار ہوسکیں گے۔
250,800 وزنی اور 1200 فٹ طویل کروزشپ کو اب تک سمندروں میں سیکڑوں میل تک ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے انجن، بریک، شور کم کرنے کے نظام، تھرتھراہٹ اور اسٹیئرنگ کو ہر طریقے سے جانچا جارہا ہے۔ پوری ٹیم اسے محفوظ بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
اس میں ایک واٹرپارک، پھسلیاں اور سات شاندار سوئمنگ پول بھی موجود ہیں۔ تاہم اسٹاف کی تعداد کچھ زیادہ ہے جو 2350 نفوس پر مشتمل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار بحری جہاز بھی ہے۔ اسے فن لینڈ کی ایک کمپنی نے بنایا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔