انتظار کی گھڑیاں ختم، قطر میں 20 نومبر سے فیفا ورلڈکپ شروع ہوگا

دوحہ: دُنیا کا مقبول ترین کھیل فٹ بال ہے اور جب اس کا ورلڈکپ شروع ہوتا ہے تو پوری دُنیا کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتا ہے۔
اس بار فیفا ورلڈکپ کا انعقاد قطر میں ہورہا ہے۔ یہ 20 نومبر سے شروع ہوگا۔ قطر میں 20 نومبر سے شروع ہونے والا فیفا ورلڈکپ تاریخ کا مہنگا ترین ورلڈکپ ہوگا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق قطر نے ملک میں فٹ بال ورلڈکپ کے انعقاد کے لیے انفرا اسٹرکچر پر 200 بلین ڈالر سے زائد خرچ کیے ہیں اور اسٹیڈیمز کو ایئرکنڈیشنڈ بنایا گیا ہے، تاکہ شائقین لطف اندوز ہوسکیں۔
سال 2002 میں کوریا اور جاپان کی میزبانی کے بعد رواں سال کھیلا جانے والا فیفا فٹ بال ورلڈکپ دوسری بار ایشیائی سرزمین پر منعقد ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈکپ کے میچز قطر کے کل 8 اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، جن میں 32 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔