کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک جاپہنچا

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے اور لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 4 سے 6 گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
کراچی کے علاقے لیاری، اولڈ سٹی ایریا، کیماڑی، ابوالحسن، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سہراب گوٹھ اور سرجانی ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ نیوکراچی، نارتھ کراچی، گارڈن، لیاقت آباد، قائدآباد، ایف بی ایریا، محمودآباد اور ملیر سمیت مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہری شدید گرمی میں پریشانی کا شکار ہیں۔
کے الیکٹرک کی جانب سے مینٹیننس اور ٹیکنیکل فالٹس کے نام پر بھی گھنٹوں بجلی کی بندش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں ترمیم نہیں کی گئی، لوڈشیڈنگ کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
ترجمان کے مطابق لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے، علاقائی فالٹز کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہہ دینا درست نہیں ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔