ڈالر مہنگا ہوکر 278 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا

کراچی: ڈالر پچھلے چند دن سے آزاد چھوڑنے کے بعد بڑے پیمانے پر حشر سامانیاں بپا کررہا ہے۔ آج بھی 6 روپے 65 پیسے مہنگا ہوکر 278 کا ہوگیا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 6 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے کا ہو گیا۔
جمعہ کو انٹربینک میں کاروبار کے آغاز سے اب تک ڈالر 6 روپے 65 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹر بینک میں اس وقت امریکی ڈالر کا بھاؤ 278 روپے ہے۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 271.35 روپے تھا جو پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح تھی۔ آج ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین پر پہنچ چکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔