اوپن مارکیٹ میں ڈالر 312 پر جاپہنچا
کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتیں بے قابو، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بے لگام ہوکر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 285 روپے 35 پیسے کا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر آج 7 پیسے کم ہوا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپیہ بڑھ کر 312 روپے کا ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوش رُبا اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جو کسی طور تھمنے میں نہیں آرہا ہے۔