روسی تیل کے زیادہ کارگوز آنے پر قیمت کم ہوسکے گی، مصدق ملک

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔
مصدق ملک نے پاکستان انرجی کانفرنس سے زوم پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی تیل دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا اور روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو ملک میں قیمت کم ہوگی۔
مصدق ملک نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے، کوشش ہے پابندیوں سے بچیں اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں۔
وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے مزید کہا کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش پر دوبارہ کام شروع کررہے ہیں، ملک میں جلد ٹائٹ گیس کی پالیسی لائیں گے، حکومت گیس کے بند کنوؤں کو دوبارہ کھولنے پر غور کررہی ہے، کوشش ہے بند ہونے والے کنوؤں کی بحالی کے لیے کچھ رعایت دیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔